واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیپٹل ہلز تشدد معاملہ میں ریاست کولوراڈو کی مرکزی عدالت نے ٹرمپ کو امریکی آئین کے تحت صدر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ لیکن عدالت نے وائٹ ہاؤس کی دوڑ کے ریپبلکن پارٹی کے اہم دعویدار ٹرمپ کو صدارت کے لیے ریاست کی بنیادی ووٹنگ سے ہٹا دیا ہے۔
Published: undefined
امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کے لیے 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کا استعمال کیا گیا ہے۔ کولوراڈو ہائی کورٹ نے اپنے 4-3 اکثریتی فیصلے میں کہا، ’’عدالت کا خیال ہے کہ ٹرمپ 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کے تحت صدر کا عہدہ رکھنے کے لیے نااہل ہیں۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنانے والی عدالت کے تمام ججوں کا تقرر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنرز نے کیا تھا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ریاست کولوراڈو کے ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے جج کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے یہ حکم دیا۔ نچلی عدالت نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہلز پر حملے کے لیے ہجوم کو تشدد پر اکسایا تھا لیکن ٹرمپ کو صدر کے لیے انتخاب لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آئین کا وہ حصہ صدارت کا احاطہ کرتا ہے! ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ 4 جنوری تک یا امریکی سپریم کورٹ کے اس معاملے پر فیصلہ آنے تک روک دیا۔ اب امریکی سپریم کورٹ کے لیے یہ فیصلہ کرنا چیلنج ہو گا کہ آیا ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں رہ سکتے ہیں؟
Published: undefined
یاد رہے کہ ٹرمپ 2021 میں امریکی صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔ انتخابی نتائج کے بعد ان کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہلز پر دھاوا بول دیا تھا۔ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد عمارت کے اندر داخل ہو گئی تھی۔ اس دوران ٹرمپ کے حامیوں نے تشدد اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ تشدد میں 5 افراد مارے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined