عالمی خبریں

بوتسوانا میں ہاتھیوں کی 90 سربریدہ لاشیں برآمد

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے بانی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 2014 میں اسی علاقے میں کیے گئے سروے میں 9 ہاتھیوں کی لاشیں ملی تھیں تاہم اس سال تعداد کہیں زیادہ ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گبرون: جنوبی افریقی ملک بوتسوانا میں سروے ٹیم کو 90 ہاتھیوں کی باقیات ملی ہیں جنہیں رواں برس شکار کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جولائی میں جنوبی افریقی ملک بوتسوانا میں سروے کیے گئے جنگلات سے 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھیوں کے قیمتی دانت حاصل کرنے کے لیے شکار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے بانی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 2014 میں اسی علاقے میں کیے گئے سروے میں 9 ہاتھیوں کی لاشیں ملی تھیں تاہم اس سال تعداد کہیں زیادہ ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

Published: undefined

بوتسوانا وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشوں کا ملنا کسی ایک گروہ کی ایک دن میں کی گئی کارروائی نہیں کیوں کہ سروے سے قبل ہی ہمارے پاس 53 ہاتھیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ موجود تھا جن میں زیادہ تر طبعی موت مرے تھے۔

واضح رہے کہ جنوب افریقی ملک بوتسوانا ہاتھیوں کے لیے زرخیز خطہ ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم بے دریغ شکار کے باعث دیوقامت جانور ہاتھی کی نسل کو معدومی کا خطرہ لاحق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined