عالمی خبریں

یمن میں اندوہناک آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 170 جھلسے

اتوار کو حوثی باغیوں کے ذریعہ چلائے جارہے غیر مقیم حراستی مرکز میں اچانک آگ لگ گئی۔ مرکز میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

صنعاء: یمن کے دارالحکومت کے ایک غیر مقیم حراست سہولت مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 170 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔ وسطی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لئے منتقلی کےلئے بین الاقوامی تنظیم (او ای او ایم) کے علاقائی دفتر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اتوار کو حوثی باغیوں کے ذریعہ چلائے جارہے اس مرکز میں اچانک سے آگ لگ گئی۔ مرکز میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: undefined

آئی او ایم علاقائی دفتر نے اتوار کی دیر رات ٹوئٹ کیا، ’’صنعاء‎ میں غیر مقیم حراست سہولت مرکز میں آگ الگنے پر ہمیں پناہ گزینوں اور گارڈس کی موت پر گہرا دکھ ہوا۔ آگ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی حالانکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ متاثرین کے کنبے اور سبھی زخمیوں کے تئیں ہماری تعزیت ہے۔‘‘ تنظیم نے کہا کہ حادثے میں 170 سے زیادہ جھلسے لوگوں کو طبی راحت مہیا کی جا رہی ہے، جن میں سے 90 کی حالت نازک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined