عالمی خبریں

یوکرین کے 7 راکٹوں اور 4 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا: روسی فضائی دفاعی فورسز

روس کے فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ علاقے میں یوکرین کے 7 ولکھا راکٹ اور چار بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کو راتوں رات تباہ کر دیا۔ روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، تصویر Getty Images</p></div>

علامتی تصویر، تصویر Getty Images

 

ماسکو: روس کے فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ علاقے میں یوکرین کے 7 ولکھا راکٹ اور چار بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کو راتوں رات تباہ کر دیا۔ روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ بیلگوروڈ ریجن کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے دن کے آغاز میں کہا تھا کہ خطے اور بیلگوروڈ شہر پر سات یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Published: undefined

بیلگوروڈ شہر کے میئر کے دفتر نے کہا کہ بدھ کے روز بیلگوروڈ میں راکٹ کے خطرے کا اعلان کیا گیا تھا اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، "17 جنوری کو، علی الصبح ماسکو کے وقت تقریباً 2.40 بجے، کیف حکومت کی جانب سے ولکھا ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اور یو اے وی کا استعمال کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کی سرزمین میں اہداف پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنادیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود روسی فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ علاقے میں سات راکٹ اور چار یوکرینی یو اے وی کو تباہ کر دیا۔"

Published: undefined

گلڈکوف نے کہا کہ علاقے میں فضائی دفاعی نظام کو دن کے وقت دوبارہ فعال کر دیا گیا جس سے فضا میں کئی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ گرنر نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’ہمارا فضائی دفاعی نظام بیلگوروڈ اور بیلگوروڈ علاقے میں دوبارہ فعال ہوگیا۔ کئی فضائی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined