عالمی خبریں

پاکستان: سندھ میں 600 افراد ایچ آئی وی سے متاثر

صحت معاملوں کے خصوصی مشیر ظفر مرزا نے ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں کہا کہ یہ بات حکومت کے لئے سنگین فکر کی بات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ میں آلودہ سوئیوں کی وجہ سے چھ سو سے زائد افراد خاص طور پر بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے سے مقامی لوگ گھبراہٹ پیدا ہوگئے ہے۔ صحت کے خصوصی مشیر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہاکہ راتوں ڈیرو میں اتوار کے روز تقریباً 681 لوگ ایچ آئی وی سے متاثر پائے گئے جن میں 537 بچے شامل ہیں جن کی عمریں دو سے 12 سال کے درمیان ہیں‘‘۔

Published: 27 May 2019, 8:10 PM IST

ظفر مرزا نے کہا کہ راتو ڈیرو میں 21375 لوگوں کی جانچ کی گئی، انہوں نے ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں کہا کہ یہ بات حکومت کے لئے سنگین فکر کی بات ہے۔ پاکستان کے افسران کو جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس کا ایک سبب مریضوں کے لئے غیر محفوظ سوئیوں کا استعمال ہے۔

Published: 27 May 2019, 8:10 PM IST

ظفر مرزا نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ استعمال کی گئی سوئیوں کو دوبارہ سے پیک کرکے استعمال کیا گیا جس سے نہ صرف ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد بڑھی بلکہ دوسری بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت 50 ہزار ایچ آئی وی جانچ کٹ صوبہ سندھ کو دیتی ہے۔

Published: 27 May 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 May 2019, 8:10 PM IST