عالمی خبریں

امریکہ کے مغربی ساحل پر 6.0 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں دہشت، چین میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ بحرالکاہل کے نیچے ایک فالٹ لائن پر آیا جو اوریگن ریاست کے بینڈن شہر سے 279 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ سُنامی کو لے کر کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

امریکہ کے مغربی ساحل پر جمعرات کو زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جس سے لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ 6.0 شدت کا زلزلہ بحرالکاہل کے نیچے ایک فالٹ لائن پر آیا جو اوریگن ریاست کے بینڈن شہر سے 279 کلو میٹر فاصلہ پر ہے۔ حالانکہ زلزلہ کے بعد سُنامی کو لے کر کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔اے پی کے مطابق 75 سے زیادہ لوگوں نے زلزلہ سے ہلکی کمپن محسوس ہونے کی اطلاع دی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ زلزلہ سے کسی بھی طرح کے نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

واشنگٹن ریاست کے ہنگامی انتظام کے افسران نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ کسکیڈیا سبڈکشن زون کے پاس 6.0 شدت کا زلزلہ آنا خوفناک ہو سکتا ہے لیکن بدھ کو آیا زلزلہ بلینکو فریکچر زون مٰں تھا، جہاں زلزلہ آنا عام سی بات ہے۔ کیسکیڈیا سبڈکشن زون ساحل سے کچھ ہی دور 600 میل لمبا (965 کلومیٹر) فالٹ ہے، جو شمالی کیلیفورنیا سے برٹش کولمبیا تک پھیلا ہوا ہے۔ اس علاقے میں 300 سے زیادہ برسوں سے ٹکٹونک تناؤ جمع ہو رہا ہے اور زلزلہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے جس سے بہت بڑا زلزلہ اور سنامی آ سکتی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف چین کے شیزانگ میں بھی زلزلہ آنے کی خبر ہے۔ اے این آئی نے نیشنل سینٹر فار سسمولاجی (این سی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح چین کے شیزانگ میں ریختر پیمانے پر 4.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ این سی ایس کے مطابق یہ زلزلہ صبح 7.02 (IST) بجے آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined