امریکی وزارت دفاع 'پینٹاگان' نے کہا ہے کہ فضائیہ کے سات اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک روز قبل یہ تعداد 36 تھی۔ مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے دو ہوابازوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے درجہ حرارت کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع کے اجلاس میں کرونا بحران کے دوران فضائی سروسز کے دوران فضائیہ کے عملے کی ضروریات، ان کے لیے ضروری طبی سامان کی فراہمی، ٹیموں کی نقل وحرکت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیوڈ گولڈفن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کچھ فوجی مشقیں ملتوی کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
یہ بات امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی جس میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ امریکی فضائیہ کے اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ اس وقت ہوا جب وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ فوجیوں کے علاوہ 14 سویلین ملازمین، ان کے کنبوں کے 19 افراد اور 7 ٹھیکیدار کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرنے اور بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد عمر رسیدہ ہیں۔ اخبار نے امریکا میں کرونا کے نتیجے میں ہونے والی اموات محکمہ صحت کے حکام کے بیانات، متاثرین کے اہل خانہ اور وائرس کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔
Published: undefined
فوت ہونے والے افراد پہلے ہی بیماریوں کی وجہ سے کافی کمزور تھے اور ان کے لیے کرونا جیسے مہلک وائرس سے لڑنا مشکل تھا۔ ان میں ذیابیطس، گردے، بلند فشار خون جیسے امراض کے شکار افراد شامل تھے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined