عالمی خبریں

دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بے روزگار: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: اقوام متحدہ کے شعبہ لیبر کی سالانہ’ ورلڈ ان امپلائمنٹ اینڈ آؤٹ لک ‘رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔ آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بےروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔ عالمی شعبہ لیبر کے مطابق گزشتہ عشروں میں بےروزگاری کی شرح مستحکم رہی، گزشتہ سال بےروزگاری کی فیصد 5.4 فیصد رہی جس میں بہتری کے امکان نہیں جبکہ روزگار کے بہتر مواقع سے محرومی سماجی بدامنی کا باعث بن سکتی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب آئی ایل او کے سربراہ گائے رائیڈر نے کہا ہے کہ بہتر روزگار تک عدم رسائی عالمی سطح پر احتجاجی تحریکوں کا باعث بن سکتی ہے، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔رائیڈر کا کہنا تھا کہ کام کرنے والے کروڑوں افراد کے لئے بہتر زندگی گزارنا مشکل ہورہی ہے، عدم مساوات اور اخراج لوگوں کو بہتر نوکری اور بہتر مستقبل کے حصول سے روک رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined