عالمی خبریں

مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینیوں کی موت، 30 زخمی

اسرائیلی حملے میں منگل کی رات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی موت اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 

یروشلم/رام اللہ: اسرائیلی حملے میں منگل کی رات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی موت اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی ذرائع نے دی۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے اس بیان میں تصدیق کی ہے کہ فوج نے شمالی مغربی کنارے میں واقع عسکریت پسندوں کے گڑھ جنین پناہ گزین کیمپ میں آپریشن چلایا اور کہا کہ ’’ایک آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) ماوز ڈرون نے علاقے پر حملہ کیا۔‘‘

فورسز نے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ژنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں، فلسطین کی راملہ میں قائم وزارت صحت نے بھی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کیے بغیر تصدیق کی اور کہا کہ ’’تین نوجوانوں کی لاشیں اور 30 ​​زخمی افراد کو جنین کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔‘‘

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا اور الفتح پارٹی سے منسلک مسلح تنظیم الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے ایک دہشت گرد محمد ابو البہا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز نے علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined