عالمی خبریں

افغانستان میں سیلاب سے تباہی، 22 افراد جاں بحق

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دیر رات تک صوبے کے اضلاع جلریز، چک، سید آباد، اور نورکھ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا، جس سے سینکڑوں مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔

<div class="paragraphs"><p>افغانستان میں سیلاب / Getty Images</p></div>

افغانستان میں سیلاب / Getty Images

 

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک کے کچھ علاقوں میں ہفتہ کے روز ہونے والی شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع اتوار کے روز صوبائی حکومت کے ایک بیان میں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دیر رات تک صوبے کے اضلاع جلریز، چک، سید آباد، اور نورکھ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا، جس سے سینکڑوں مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

محکمہ قدرتی آفات کے صوبائی ڈائریکٹر فیض اللہ جلالی نے سیلاب میں 12 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔ دریں اثناء، افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined