عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں ڈینگی سے مزید 21 افراد ہلاک، اب تک 618 افراد کی موت

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اس سال اب تک متعدی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 618 ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں مچھردانی کے ساتھ ڈینگی کے تئیں بیداری مہم چلاتی ایک کارکن / Getty Images</p></div>

بنگلہ دیش میں مچھردانی کے ساتھ ڈینگی کے تئیں بیداری مہم چلاتی ایک کارکن / Getty Images

 
STR

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اس سال اب تک متعدی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 618 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق اس عرصے کے دوران 2,352 مزید مریضوں کو وائرل بخار کے علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ نئے مریضوں میں سے 982 کو ڈھاکہ کے اسپتالوں میں اور باقی کو دارالحکومت سے باہر داخل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈینگی کے کل 8,632 مریض جن میں دارالحکومت ڈھاکہ میں 3,903 شامل ہیں، اب ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈی جی ایچ ایس نے اس سال اب تک ڈینگی کے 127,694 کیسز اور 118,444 ریکوری ریکارڈ کی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بنگلہ دیش میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے پر فوری کارروائی پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ "ڈینگی کے کیسز غیر معمولی بارشوں کے ساتھ ساتھ زیادہ درجہ حرارت اور زیادہ نمی کی وجہ سے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے پورے بنگلہ دیش میں مچھروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined