ایک ایسے وقت جب شام اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ترکی نے شام کے صوبہ ادلب میں شامی فوج کے ایک قافلے اور ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا جس میں بشار الاسد کی فوج کے 19 فوجی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں جبل الزاویہ میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گيا جبکہ معارت النعمان میں فوجی اڈے پر حملہ ہوا۔ دونوں مقامات پر حملے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گيا۔
Published: undefined
اتوار یکم مارچ کو ترکی نے شام کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا جبکہ شام کے اہم اتحادی روس نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام کی فضائی حدود میں ترکی کے فوجی طیاروں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ گزشتہ ہفتے ادلب میں شامی فضائی حملے میں ترکی کے 33 فوجی ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کے بعد سے ہی ادلب میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے پیش نظر ترکی، شام اور اس کے اتحادی روس کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
Published: undefined
ادھر شام نے ترکی کے تین ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے شمال مغربی علاقے میں فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں داخل ہونے والے کسی بھی جہاز کو دشمن کا جہاز مانا جائےگا جسے فوج کو مار گرانے کا حکم دیا گيا ہے۔
Published: undefined
روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت ادلب کو ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں اور جہادیوں سے واپس لینے کی کوشش میں ہے۔ شام میں گزشتہ کئی برس سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں کئی علاقے باغیوں کے قبضے میں آگئے تھے جس میں سے صوبہ ادلب اب بھی باغیوں کے کنٹرول میں ہے جبکہ دیگر علاقوں پر شامی فوج نے روس کی مدد سے اپنا کنٹرول دوباہ حاصل کر لیا ہے۔
Published: undefined
ادلب میں شامی فوج کی کارروائی کے سبب لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور وہ سب ترکی کی سرحد پر جمع ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس پہلے ہی سے بے گھر ہونے والے کئی لاکھ افراد پناہ لے چکے ہیں اور وہ مزید پناہ گزینوں کو لینے سے قاصر ہے۔
Published: undefined
روس کے ساتھ سن 2018ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ترکی نے ادلب کے علاقوں میں نگرانی کی غرض سے بارہ فوجی چوکیاں قائم کی تھیں۔ ان فوجی چوکیوں کا بنیادی مقصد ادلب کی مسلسل خراب ہوتی صورت حال پر نگاہ رکھنا تھا۔ ان میں سے متعدد چوکیاں بشارالاسد کی فوج کے عسکری آپریشن میں رکاوٹ خیال کی جاتی ہیں۔ شامی فوجی طیاروں نے انہیں چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ لیکن اب روس کا الزام ہے کہ ترکی نے ’دہشت گردوں‘ کی مدد کر کے مذکورہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined