کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک تعلیمی مرکز میں جمعہ کو ہونے والے زبردست دھماکے میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکہ شہر کے مغرب میں دشت برچی علاقے میں کاز ایجوکیشن سینٹر میں ہوا جہاں طلباء یونیورسٹی کے امتحان کے لیے بیٹھے تھے۔ اس علاقے میں ہزارہ اقلیتیں بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ اسے کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
Published: undefined
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی طوق نے کہا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
طالبان نے گزشتہ اگست میں اس ملک میں حکومت بنائی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ استحکام بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کے حریف اسلام پسندوں کے حملے جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز