جکارتہ: جزیرۂ سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے جبکہ کئی عمارتوں، سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بینگکولو کے 9 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے شدید نقصان پہنچا ہے جہاں 13 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو پورو نوغروہو کا کہنا تھا کہ’’سیلاب کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں جبکہ سیلاب سے سیکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ’’اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو لینڈ سلائیڈ اور سیلاب مزید آسکتا ہے‘‘۔
Published: undefined
تازہ صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ’’جلدی بیماریوں، صفائی نہ ہونے کے باعث معدے میں انفیکشن اور صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے دوسرے بحران پیدا ہوچکے ہیں‘‘۔متاثرہ علاقوں سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبے کے چند علاقوں میں سیلاب دریا کی شکل اختیار کررہے ہیں۔
Published: undefined
حکومت کی جانب سے امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کے لیے کچن اور پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباً 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
سوٹوپو پورو نوغروہو کا کہنا تھا کہ ’’متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے‘‘۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں مانسون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔
Published: undefined
انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اکثر تباہ کن زلزلوں، سیلاب اور سونامی کی زد میں رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ دارالحکومت جکارتہ سمیت کئی علاقوں میں بھی سیلاب آیا تھا جس میں کم از کم 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور تقریباً 2 ہزار افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ مشرقی صوبہ پاپوا میں بدترین سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد زخمی اور 15 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ آفت زدہ علاقے تک پہنچنے میں مشکلات کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز