لاطینی امریکہ کے ایک مشہور ملک کولمبیا میں یکم مئی کو ایک طیارہ حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی جب کہ 4 بچوں کی لاشیں برآمد نہیں ہوئی تھیں۔ اس حادثہ کے 16 دن بعد لاپتہ بچے جنگل سے برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ حادثہ کے بعد یہ بچے جنگل میں گم ہو گئے تھے جنھیں ریسکیو ٹیم کی سخت کوشش کے بعد بچا لیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی کو ’سیسنا 206‘ طیارہ 7 افراد کو لے کر جا رہا تھا جب وہ ایمیزون جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 3 بالغ افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ملبے میں ملیں۔ حالانکہ طیارے میں سوار 13 سال، 9 سال، 4 سال اور 11 ماہ کے 4 بچے حادثے میں بچ گئے، لیکن جنگل میں گم ہو گئے۔ 17 مئی کو کولمبیائی صدر گواستاوو پیترو نے ایک ٹوئٹ میں ان بچوں کے ملنے کی جانکاری دی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ان بچوں کو فوجیوں، فائر فائٹرز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے پر مشتمل ٹیم نے کولمبیا کے صوبہ کیکویتا واقع جنگل میں دریافت کیا۔ کولمبیائی صدر نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد ہم نے طیارہ حادثہ کے بعد گم ہو جانے والے چاروں بچوں کو زندہ ڈھونڈ لیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حادثے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ بچے حادثے کے بعد طیارے سے باہر نکل کر مدد کی تلاش میں جنگل کے اندر چلے گئے ہیں۔ بعد میں امدادی ٹیموں نے جنگل کی تلاش کے دوران پھلوں کے ٹکڑے دریافت کیے تھے جو ان بچوں نے کھا کر پھینکے تھے۔ اتنا ہی نہیں، بچوں کی جانب سے تیار کی جانے والی عارضی پناہ گاہوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز