عالمی خبریں

کانگو میں ’ایم 23‘ باغیوں کے ہاتھوں 131 شہریوں کا قتل، 17 خواتین اور 12 بچے شامل

مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی ) میں ایم 23 باغیوں نے گزشتہ ہفتے کم از کم 131 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 17 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اقوام متحدہ: مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی ) میں ایم 23 باغیوں نے گزشتہ ہفتے کم از کم 131 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 17 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹنیو گوٹیرس کے چیف ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو کہا ’’مزید آٹھ افراد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا، 60 کو اغوا کیا گیا اور کم از کم 22 خواتین اور پانچ لڑکیوں کی عصمت دری کی گئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے ہمیں بتایا کہ متاثرین کو گولیوں اور چاقوؤں سے مارا گیا ہے۔

Published: undefined

دوجارک نے کہا ’’اقوام متحدہ کا مشن، جسے مونسکو کے نام سے جانا جاتا ہے اس کی تصدیق انسانی حقوق کے شراکت داروں کی جانب سے 29 اور 30 ​​نومبر کو شمالی کیوو صوبے کے روتشورو علاقے میں کیشیشے اور بامبو کے گاؤوں میں شہریوں پر حملوں کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ہوئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن شہریوں کے خلاف اس ناقابل بیان تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور متاثرین کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مشن کانگو کے حکام کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی ان خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مشن متاثرین کو انصاف دلانے کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے اور شہریوں کے خلاف تشدد کے فوری خاتمے کی اپیل کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined