عالمی خبریں

افغانستان: خودکش کار بم دھماکہ میں 11 اسکولی بچے ہلاک

قندھار کے علاقہ میں ہوئے خودکش کار بم دھماکہ میں 5 رومانین فوجی سمیت کم و بیش 16 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دھماکہ افغانستان میں آج ہوا تیسرا خود کش دھماکہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں ہوئے خودکش کار بم دھماکہ میں آج کم و بیش 11 اسکولی بچے ہلاک ہو گئے۔ اس خود کش دھماکہ میں پانچ رومانین فوجی سمیت 16 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے قندھار علاقے میں یہ دھماکہ ایک اسکول اور مسجد کے قریب ہوا۔ آج افغانستان میں یہ تیسرا خودکش دھماکہ ہے۔ اس سے قبل دارالحکومت کابل میں ہوئے دو خودکش دھماکوں میں کم و بیش 29 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

قندھار کے قریب ہوئے تازہ خودکش دھماکہ سے متعلق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں یہ دھماکہ بیرون ملکی فوجی قافلے کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جس میں اسکول کے معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ مقامی پولس کے ترجمان قاسم افغا نے ایک نیوز ایجنسی کو اس سلسلے میں بتایا کہ جنوبی علاقے کے قندھار میں بم سے لدی کار کے ذریعہ کیے گئے دھماکہ میں بیرون ملکی اور افغان فوجی فورس کے 16 دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined