ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق کشتی کے پلٹنے سے 100 سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ افسروں نے کہا کہ یہ حادثہ کانگو ندی میں پیش آیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے کشتی میں سوار 100 سے زائد لوگ مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شمال مغربی علاقہ مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر میگباڈو نے بتایا کہ 51 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور کشتی پر سوار مزید 69 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں 39 لوگ حفاظت کے ساتھ ندی سے باہر نکل گئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں 15 فروری کو ایک کشتی کے پلٹنے سے 60 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ بھی کانگو ندی میں ہی ہوا تھا۔ کشتی پر صلاحیت سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ ملک کے انسانی معاملوں کے وزیر اسٹیو مبیکائی نے بتایا تھا کہ اس کشتی پر 100 لوگ سوار تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined