ابوجا: شمالی وسطی نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے سے 100 افراد دب گئے۔ کم از کم 22 طلبا کی موت ہو گئی اور 132 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے۔ جوس شہر کے ایک پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی نجی ملکیت والی سینٹ اکیڈمی کی عمارت اس وقت گر گئی جب طلباء جمعہ کی صبح پروموشنل امتحان دے رہے تھے۔ اس عمارت میں کئی کلاس رومز اور دفاتر تھے۔
Published: undefined
یہ حادثہ شمالی وسطی نائجیریا میں جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بچے کلاس میں تھے۔ حادثے کے بعد بچاؤ ٹیم کو ملبے تلے دبے 100 سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت طلباء اسکول پہنچے ہی تھے کہ عمارت گر گئی۔
کمشنر موسی اشومس نے کہا کہ امدادی ٹیموں نے جمعہ کی شام تک ملبے سے کل 154 افراد کو نکال لیا ہے، جن میں 22 لاشیں اور 132 افراد شامل ہیں، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
Published: undefined
گورنر کالیب متافوانگ نے اس واقعہ پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اور ہنگامی خدمات پر زور دیا کہ وہ ملبے کو تلاش کر کے متاثرین کو بچائیں۔ ریاستی حکومت نے اس سانحہ کے لیے اسکول کے کمزور ڈھانچے اور دریا کے کنارے اس کے مقام کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی یا نیما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ’’ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اب تک ملبے تلے دبے 40 بچوں کو بچا کر ہسپتال بھیجا جا چکا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined