کولمبو: شدید اقتصادی بحران کا شکار سری لنکا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹیمپل ٹریز پر مظاہرین کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹیمپل ٹریز پر مظاہرین کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک خاتون سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں ذرائع نے بتایا کہ صبح سویرے جنتا ویمکتی پیرامونا (جے وی پی) کے حامیوں اور مظاہرین کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ کولمبو پیج کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو کولمبو کے نیشنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کولوپیتیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹیمپل ٹریز اور صدارتی محل پر 9 جولائی سے مظاہرین کا قبضہ تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گوتابایا راجپکسے اور رانیل وکرما سنگھے کے استعفیٰ کے بعد ہی دونوں رہنماؤں کی رہائش گاہیں خالی ہوں گی۔
Published: undefined
ادھر، سری لنکا کے بھنڈارنائکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام کے احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہونے والے صدر گوٹابایا راجپکسے کے بھائی اور سابق وزیر باسل راجپکسے کو واپس لوٹنا پڑا۔ کٹونائیکے کے ہوائی اڈے پر حکام نے پیر کی رات ہڑتال کر دی جب سابق وزیر خزانہ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق پیر کی رات ہوائی اڈے پر پہنچنے والے راجپکسے کو مسافروں اور دیگر فریقین کے شدید احتجاج کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔ ذرائع نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ جب وزیر دبئی کے راستے امریکہ جانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ہوائی اڈے کے حکام نے سلک روٹ وی آئی پی کلیئرنس ٹرمینل کو چلانے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined