فلم ’ہیری پوٹر‘ اور ’ڈاؤنٹ ایبے‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں شیدائیوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ کا آج انتقال ہو گیا۔ میگی نے 89 سال کی عمر میں اپنی آخری سانس لی۔ اس خبر سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں کئی مشہور سماجی و سیاسی شخصیتیں بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
ڈیم میگی کے بیٹوں ٹوبی اسٹیفنس اور کرس لارکن نے سوشل میڈیا پر ماں کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہمیں بہت افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ ڈیم میگی اسمتھ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انھوں نے آج صبح 27 ستمبر کو اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ ایک بہت ہی انفرادی شخصیت تھیں اور ان کے آخری وقت میں ان کے دوست اور کنبہ کے افراد قریب میں موجود تھے۔ وہ دو بیٹوں اور پانچ محبت کرنے والے پوتے پوتیوں کو اپنے پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔ لواحقین اس وقت بے حد غمزدہ ہیں۔‘‘
Published: undefined
برطانوی پلیٹ فارم اور فلم کی مشہور ہستی رہ چکیں ڈیم میگی نے اپنے کیریئر میں دو آسکر ایوارڈ جیتے ہیں جو ان کی قابلیت پر مہر لگاتا ہے۔ پہلا آسکر ایوارڈ انھوں نے 1970 میں ’دی پرائم آف مس جین براڈی‘ کے لیے جیتا تھا، اور دوسرا آسکر ایوارڈ انھیں 1979 میں ’کیلیفورنیا سوئٹ‘ کے لیے دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز