ہاکی

ہاکی ایشیا کپ: روایتی حریفوں ہند-پاک میں مقابلہ آج

پاکستان اورہندوستان کے درمیان ابھی تک جو169 بین الاقوامی ہاکی میچ کھیلے گئے ہیں اس میںپاکستان نے 82 اور ہندوستان نے57 جیتے ہیں۔

Twitter
Twitter 

پہلے دو میچوں میں کامیابی کے بعد دو مرتبہ کی چمپیئن ہندوستان دسویں ایشیائی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اتوار(15 اکتوبر) کو ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ پاکستان کا سابقہ ریکارڈ ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ اور مجموعی میچوں میں کافی اچھا ہے مگر موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے جیتنے کے چانس زیارہ نظر آرہے ہیں۔

پاکستان اورہندوستان کے درمیان ابھی تک جو169 بین الاقوامی ہاکی میچ کھیلے گئے ہیں اس میںپاکستان نے 82 اور ہندوستان نے57 جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان30 میچ برابر رہے ہیں۔ پاکستان نے390 گول کئے ہیں جبکہ337 گول اس کے خلاف ہوئے ہیں۔ایشیا کپ میں دونوں کا مقابلہ چھ مرتبہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ ہندوستان کے ہاتھ ایک فتح لگی ہے۔ پاکستان نے ان میچوں میں18 گول کئے ہیں جبکہ اس کے خلاف دس گول ہوئے ہیں۔

پاکستان نے ہندوستان کو جنوبی ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں1-0 سے شکست دی تھی جس کے بعد ہندوستان نے اسے لگاتار پانچ میچوں میں ہرایا تھا۔ 15 فروری 2016 کو پاکستان نے ہندوستان کو ہراکر طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس میچ کے بعد دونوں کے درمیان12 فروری2016 کو جب اپوہ میں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں دونوں کا مقابلہ ہوا تھا تو ہندوستان نے5-1 سے جیت حاصل کی تھی۔

کنٹن میں ایشیائی چمپیئز ٹرافی میں دونوں دو مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں تھی اور دونوں مرتبہ جیت ہندوستان کے حصے میں آئی تھی۔23 اکتوبر2016 کو لیگ میچ میں3-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل میں30 اکتوبر2016 کو ہندوستان نے پاکستان کے خلاف اسی اسکور کے ساتھ جیت حاصل کی تھی۔

لندن میں عالمی ہاکی لیگ کے سلسے میں دونوں کا مقابلہ دو مرتبہ ہواتھا اور دونوں مرتبہ جیت ہندوستان کے حصے میں آئی تھی۔18 جون2017 کو لیگ میچ میں7-1 کی کامیابی کے بعد دوسرے راونڈمیں ہندوستان نے6-1 جیت حاصل کی تھی۔

ایشیا کپ میں دونوں کے درمیان آخری مقابلہ کنٹن میں آٹھ سال قبل ہوا تھا جو پاکستان نے3-2 سے جتیا تھا ۔ یہ آٹھویں ایشیا کپ کا لیگ میچ تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں واحد کامیابی کوالالمپور میں2003 کے ایشیائی کپ کے فائنل میں حاصل کی تھی تب ہندوستان 4-2 سے فاتح رہی تھی۔

ہندوستان نے پہلے میچ میں جاپان کو 5–1سے ہرانے کے بعدمیزبان بنگلہ دیش کے خلاف7–0 سے جیت درج کی تھی۔ پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو7–0 سے ہرایا تھا جبکہ جاپان کے ساتھ اسکا میچ 2–2 سے برابر رہا تھا۔

Published: undefined

&nbsp; &nbsp; &nbsp; &nbsp; اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔&nbsp; &nbsp;

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined