نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میزبان ہندوستان کو شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی عالمی کپ 2023 سے ہندوستان کو باہر کر دیا ۔
Published: undefined
کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے للت کمار اپادھیائےنے17ویںمنٹ میں ، سکھجیت سنگھ نے24ویں منٹ میں اور ورون کمار نے40ویں منٹ میں گول کئے۔ نیوزی لینڈ کے گول سیم لیننے28ویںمنٹ میں، رسل کین نے43ویں منٹ میں اور شان فائنڈلے نے49ویں منٹ میں گول کئے۔ فل ٹائم میں برابری کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان شوٹ آؤٹ مقابلہ ہوا اور شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور سکھجیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا جبکہ راج کمار پال نے دو گول کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نک ووڈز، فلپس ہیڈن اور سیم لین نے ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ فائنڈلے نے دو گول کرکے کیویز کی جیت پر مہر ثبت کی۔
Published: undefined
اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے بیلجیئم کے خلاف کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میزبان ہندوستان کوارٹر فائنل کے لیے مقابلہ سے باہر ہے اور اب اس کا مقابلہ 26 جنوری کو 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے میچوں میں جاپان سے ہوگا۔
Published: undefined
دنیا میں 12 ویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی سیٹی بجتے ہی اچھی ہاکی کھیلی اور پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان نے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی حاصل کیا لیکن 17ویں منٹ میں للت کے فیلڈ گول کے ذریعے پہلی کامیابی حاصل کی۔
میزبان ٹیم نے 21ویں منٹ سے 24ویں منٹ تک تین پنالٹی کارنر گنوائے لیکن سکھجیت نے 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا۔ سیم لین نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کر کے ہندوستان کی برتری کم کر دی۔
Published: undefined
دوسرے ہاف کے آغاز سے قبل کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ ہندوستان کو آگے بڑھ کر حملہ آور ہاکی کھیلنے کی ضرورت ہے۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے بھی حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پنالٹی کارنر پر جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ہندوستان نے اس کوارٹر میں پانچ پنالٹی کارنر حاصل کیے جن میں سے صرف ایک کو وہ گوہل میں تبدیل کرسکا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے 43ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔
Published: undefined
تیسرے کوارٹر میں آخری لمحات میں کئے گئے گول نے نیوزی لینڈ کو اعتماد دیا اور ہندوستان پر پوری طرح غلبہ حاصل کر لیا۔ فنڈلے نے 49ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کر کے برابر کر دیا، جبکہ ہندوستان 52ویں اور 53ویں منٹ میں پی سی پر کوئی گول نہیں کر سکا۔ گول کیپر کرشنا پاٹھک نے 54 ویں اور 60 ویں منٹ میں سیم ہیہ اور سائمن چائلڈ کے گول پر مہلک حملوں کو بے اثر کیا اور میچ شوٹ آؤٹ میں پہنچ گیا۔
Published: undefined
شوٹ آؤٹ میں پہلی پانچ کوششیں دونوں ٹیموں کے لیے 3-3 سے برابر رہیں۔ چھٹی کوشش میں فئنڈلے نے نیوزی لینڈ کے لیے گول کیا جبکہ راج کمار نے انڈیا کے لیے گول کیا۔ فلپس ہیڈن اور سکھجیت سنگھ دونوں ساتویں کوشش میں چوک گئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے سیم لین نے آٹھویں کوشش میں گول کیا، جبکہ شمشیر سنگھ گول کیپر ڈومینک ڈکسن کو پار نہیں کر سکے اور ہندوستان ایک گول کے فرق سے میچ میں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز