دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہندوستان اورجاپان کے درمیان میچ سے ہوگا جو مولانا بھاشائی اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں آج کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان یہ ایشیا کپ میں ساتواں اور کا ملاکر77 واں میچ ہوگا۔ ہندوستان نے جاپان کے خلاف ایشیا کپ میں سبھی میچ جیتے ہیں جبکہ اس نے جاپان کو76 میں سے68 میچوں میں شکست دی ہے۔ جاپان نے صرف چار میچ جیتے ہیں جبکہ چار میچ برابر رہے ہیں۔ ہندوستان نے ان76 میچوں 278 گول کئے ہیں جبکہ اسکے خلاف60 گول ہوئے ہیں۔
ہندوستان کا یہ میچ ایشیا کپ میں پچاسواں ہوگا اور وہ ایسا کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔ دو مرتبہ کی چمپیئن ہندوستان نے ایشیا کپ میں جو49 میچ کھیلے ہیں اس میں37 میں اسے فتح ملی ہے،آٹھ میں ہار ہوئی ہے اور چار میچ برابر رہے ہیں۔ اس نے246گول کئے ہیں اور اس کے خلاف 53 گول ہوئے ہیں۔
ہندوستان اور جاپان کے درمیان ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ ڈھاکہ میں1985 میں ہوئے ٹورنا منٹ میں ہوا تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں9-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جو اس کی ایشیا کپ میں سب سے بڑی جیت ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ اس سال کے شروع میں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہوا تھا جو ہندوستان نے4-3 سے جیتا تھا۔
Published: undefined
جاپانی ٹیم زیادہ مضبوظ ہ نہیں ہے پر اسکے پاس اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہیں۔ اس نے سطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر دو آسڑیلیا کو3-2 سے شکست دی تھی۔جاپان نے نو میں سے آٹھ ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے۔ چار مرتبہ اس نے چوتھا مقام حاصل کیا ہے جو اسکی سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ اس نے جو 37 میچ ایشیا کپ میں کھیلے ہیں اس میں14 جیتے ہیں اور21 میں اسے ہار ملی ہے۔ اس نے87 گول کئے ہیں جبکہ96 گول اسکے خلاف ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پہلے دن دوسرا میچ میزبان بنگلہ دیش اورتین مرتبہ کی چمپیئن پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ابھی تک جوچار میچ ایشیا کپ میں کھیلے ہیں ان سب میں کامیابی حاصل کی ہے۔1982 میں کراچی میں ہوئے پہلے ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9-0 سے شکست دی تھی جو اسکی سب سے بڑی جیت ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان نے جو47 میچ کھیلے ہیں اس میں37 جیت حاصل کی ہے۔ سات میچوں میں اسے ہار ملی ہے جبکہ تین میچ برابر رہے ہیں۔ اس نے260 گول کئے ہیں اور51 گول اسکے خلاف ہوئے ہیں۔1985 میں جب ڈھاکہ میں پہلی مرتبہ ایشیا کیا ہوا تھا تو پاکستان نے ہندوستان کو 3–2 سے شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔ اس سے قبل اس نے 1982 میں کراچی میں چمپیئن ہونے کا اعزاز حاسل کیا تھا۔ اس نے تیسری مرتبہ یہ خطاب نئی دہلی میں1989 ہوئے ٹورنامنٹ میں حاصل کیا تھا۔ ؒلگاتار تین مرتبہ خطاب جیتے کے بعد پاکستان نے پھر کوئی خطاب اپنے نام نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined