ملک میں کورونا کے معاملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی درج ہوئی ہے جو وبا کی تیسری لہر کی جانب اشارہ کر رہی ہے ۔ کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بعد سے اس معاملہ میں چنوتیاں بڑھ گئی ہیں ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیس لگ بھگ دو گنا ہو گئے ہیں ۔
Published: undefined
واضح رہے کل جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں گزشتہ ایک دن میں 923 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ادھر ممبئی میں کورونا کا ایک طرح سے دھماکہ ہو گیا ہے اور جاری رپورٹ کے مطابو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2510 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں ۔واضح رہے کہ ملک کے دو بڑے شہروں میں کورونا کے معاملوں میں اتنا شدید اضافہ ڈرانےوالا ہے اور دونوں شہروں میں ایک دن کے دوران کورونا کے معاملہ دو گنا ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
ادھر ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9195 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34808886 ہو گئی ہے۔ اس دوران 302 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480592 ہو گئی ہے منگل کو ملک میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری ایک ارب 43 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری ، اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ؛ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576 سے بڑھ کر 77002 ہو گئے۔
Published: undefined
ملک میں ریکوری ریٹ 98.40 فیصد ہے، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 822 کم ہو کر 21086 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5171080 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47066 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز