صحت

کیرالہ اور مہاراشٹر میں بڑھتے کورونا کے معاملوں نے اڑائی کرناٹک حکومت کی نیند

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں 24 گھنٹوں کے اندر 178 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، پازیٹو ریٹ 0.89 فیصد درج کی گئی، ریاست میں مجموعی طور پر 2001 سرگرم معاملے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

پڑوسی ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے بڑھتے معاملوں نے کرناٹک کے محکمہ صحت کے افسران کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں بدھ کو 1081 کووڈ کے نئے معاملے درج کیے گئے۔ ریاست کے محکمہ صحت نے کہا کہ 24 فروری کے بعد سے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1370 کووڈ کے نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ انفیکشن سے 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے، حالانکہ 630 لوگ وبا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کر کرناٹک کے محکمہ صحت کے افسران نے کہا کہ یہ فکر کا موضوع ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں 24 گھنٹے کے اندر 178 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ پازیٹویٹی شرح 0.89 فیصد درج کی گئی۔ ریاست میں مجموعی طور پر 2001 سرگرم معاملے ہیں۔ کیرالہ اور مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں پر کرناٹک محکمہ صحت نے فکر کا اظہار کیا ہے۔ پورے ملک کی بات کریں تو ایک بار پھر ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں عروج دیکھنے کو ملا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 3712 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور پانچ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19509 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 2584 مریض ٹھیک ہوئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 42620394 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیلی پازیٹویٹی ریٹ 0.84 فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined