رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کی خصوصی عدالت نے ممنوعہ کف سیرپ کا اپنے گھر میں غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کرکے اسے صارفین کو فروخت کرنے کے ایک معاملے میں ملزم کو 10 سال کی قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
Published: undefined
استغاثہ کے مطابق سريا تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ومل کمار یادو کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ندی گاؤ ں روڈ کے رہنے والے ایک تاجر نے اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں نشہ آور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ کر رکھا ہے، جسے شراب پینے والوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ یہ کافی خطرناک ہے ۔
Published: undefined
اس کے بعد تاجر انوپ اگروال (34) کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے مکان سے ممنوعہ کف سیرپ 100 ایم ایل کے 150 نگ برآمد کئے گئے ۔اس معاملے میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا ۔
Published: undefined
این ڈی پی ایس ایکٹ کے خصوصی جج وویک کمار تیواری نے سماعت کے دوران ملزم کو قصور وار پایا اور گزشتہ روز سزا سنائی ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو دو سال کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز