اس ہفتے کے شروع میں کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے تھروولی پنچایت کے ناڈوتھ میں ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم کی نپاہ وائرس سے موت ہوگئی۔ اس کی تصدیق ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کو کی۔ بنگلورو کے آچاریہ کالج کے 24 سالہ ایم ایس سی طالب علم کی 9 ستمبر کو پیرینتھلمنا کے ای ایم ایس میڈیکل کالج اسپتال میں موت ہوگئی۔ پونے سے موصول ہونے والی ٹیسٹ رپورٹس میں ان کے نپاہ وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Published: undefined
ریاستی وزیر صحت جارج نے کہا کہ انفیکشن کے خطرے سے دوچار افراد سے رابطہ کرنے اور ان کا پتہ لگانے کی کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 151 افراد بنیادی رابطہ فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے سے اتوار کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی کہ طالب علم نپاہ وائرس سے متاثر تھا۔
Published: undefined
وینا جارج نے ہفتہ کو ایک ہنگامی میٹنگ بلائی تھی تاکہ نپاہ پروٹوکول کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ طالب علم کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سمیت 26 افراد کی ابتدائی اور ثانوی رابطہ فہرست تیار کی گئی ہے۔
Published: undefined
ترووالی گرام پنچایت کے صدر کے رمن کٹی نے کہا ہے کہ ترووالی پنچایت میں ماسک پہننے سمیت سخت نپاہ پروٹوکول پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بخار سے متاثرہ افراد سے متعلق ڈور ٹو ڈور ڈاٹا اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے بعد سے ریاست میں نپاہ وائرس کا یہ چھٹا وبا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ چھ سالوں میں 22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز