صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، اڈیشہ، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر ویپن
کورونا وائرس، تصویر ویپن 

نئی دہلی: ہم وطنوں کے لئے یہ راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی شخص کی کورونا انفیکشن سے موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,888 پر برقرار ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 781 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,29,668 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,92,648 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 54 کم ہو کر 2501 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 240 بڑھ کر 4,44,58,259 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد میں 11 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش اور میزورم میں پانچ پانچ، راجستھان میں چار، پنجاب اور تلنگانہ میں تین تین، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر اور پڈوچیری میں دو دو، چنڈی گڑھ، گوا، ہریانہ اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، اڈیشہ، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined