صحت

تریپورہ میں نئی قسم کا سوائن فلو فیور! ایک کلومیٹر کے تمام خنزیروں کو قتل کرنے کی تیاری

گوہاٹی کی لیب کو بھیجے گئے نمونوں میں افریقی سوائن فلو کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد حکومت نے علاقہ سے کسی بھی زندہ یا مردہ خنزیر کے گوشت کی فروخت اور اسے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے

سوائن فلو
سوائن فلو 

اگرتلا: ملک کے شمال مشرقی علاقہ کی ریاست تریپورہ میں اب نئی قسم کا سوائن فلو فیور پھیل رہا ہے، جسے افریقی سوائن فلو کہا جا رہا ہے۔ خنزیروں کے 87 نمونوں میں سے 3 میں افریقی سوائن فلو فیور پایا گیا ہے۔ بیماری ملنے کے مرکز سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام خنزیروں کو قتل کرنے کی ہدایت انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے۔

Published: 22 Sep 2021, 9:18 AM IST

جانوروں کے وسائل کی ترقی کے محکمہ کے ڈائریکٹر ششی کمار نے کہا کہ بیماری کے مرکز سے 10 کلومیٹر کے دائرے کو نگرانی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خنزیروں کو مارنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جہاں پازیٹو معاملے پائے گئے ہیں، وہ علاقہ تریپورہ کے شمالی ضلع کے کنچن پور سب ڈویزن میں موجود ہے۔

Published: 22 Sep 2021, 9:18 AM IST

گوہاٹی کی این ای آر ڈی ڈی ایل لیب کو بھیجے گئے نمونوں میں افریقی سوائن فلو کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد حکومت نے علاقہ سے کسی بھی زندہ یا مردہ خنزیر کے گوشت کی فروخت اور اسے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل میزورم میں بھی اس فلو کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

Published: 22 Sep 2021, 9:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Sep 2021, 9:18 AM IST