صحت

اڈوانی کی طبیعت پھر بگڑ ی، اسپتال میں کیا داخل

لال کرشن اڈوانی کے دفتر سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بی جے پی کے سینئر رہنما  لال کرشن اڈوانی کی صحت بدھ  یعنی3 جولائی کو ایک بار پھر بگڑ گئی۔ لال کرشن اڈوانی کو فوری طور پر دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر ونیت پوری اپولو اسپتال میں ایل کے اڈوانی کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی لال کرشن اڈوانی کے دفتر سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل 27 جون کو بھی ایل کے اڈوانی کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

ملک کے 96 سالہ سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو 26 جون کی رات دیر گئے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران ان کے اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں عمر سے متعلق صحت کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم اگلے ہی دن انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

Published: undefined

لال کرشن اڈوانی کو طویل عرصے سے عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس وجہ سے گھر پر وقتاً فوقتاً ان کا چیک اپ کیا جاتا ہے۔ لال کرشن اڈوانی کو 30 مارچ 2024 کو بھارت رتن سے نوازا گیا۔ صدر دروپدی مرمو نے اڈوانی کی رہائش گاہ  پر انہیں یہ اعزاز دیا تھا۔

Published: undefined

لال کرشن اڈوانی نے بھارت رتن ایوارڈ کے لیے صدر اور  وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے نظریات اور اصولوں کے لیے بھی اعزاز ہے۔ سال 2015 میں لال کرشن اڈوانی کو ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined