صحت

کشی نگر: کورونا وائرس کے پیش نظر غیر ملکی سیاحوں کی طبی جانچ شروع

ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر ایس این پانڈے کی قیادت میں صحت ٹیم ہوٹل انپیرئل پہنچی اور ہوٹل منیجر کو حکومت کی طرف سے جاری سیلف رپورٹنگ فارم دیا۔ جانچ ٹیم نے موجود سیاحوں اور دیگر افراد کی جانچ بھی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہاں تشریف لائے بیرونی سیاحوں کی صحت کی جانچ مہم شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

آفیشیل ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کووڈ۔19 سے تحفظ کے لئے ضلع اور صحت انتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔ اضافی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحتی مقام کے 10 معروف ہوٹلوں میں قیام پذیر اور مندر احاطے میں گھومنے والے ملکی۔بیرونی 500 سیاحوں کے صحت کی جانچ کی گئی۔ ہوٹلوں میں سیلف رپورٹ فارم بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ جس میں سیاح کو اپنے بارے میں اطلاع فراہم کرنی ہے۔

Published: undefined

ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر ایس این پانڈے کی قیادت میں صحت ٹیم ہوٹل انپیرئل پہنچی اور ہوٹل منیجر کو حکومت کی طرف سے جاری سیلف رپورٹنگ فارم دیا۔ جانچ ٹیم نے موجود سیاحوں اور دیگر افراد کی جانچ بھی کی۔ علاوہ ازیں ہوٹل لوٹس، ہوٹل اوم ریزیڈنسی سمیت دیگر ہوٹلوں میں بھی سیلف رپورٹنگ فارم تقسیم کر کے معلومات طلب کی گئی ہیں۔ فارم کے ذریعہ ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کی ذاتی معلومات طلب کی گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹنگ فارم میں سیاح کا نام، فلائٹ نمبر، سیٹ نمبر، پاسپورٹ نمبر، پہنچنے کی تاریخ، سفر کے آغاز کی تاریخ، آخری سفر کی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ ساتھ ہی بخار، کف، اور سانس لینے میں تکلیف کے متعلق جانکاری طلب کی گئی ہے۔ وہیں ملکی سیاحوں سے ان کے مکان نمبر، محلہ یا گاؤں کا نام، تحصیل، ضلع، شہر، ریاست، پن کوڈ، موبائل نمبر، ای میل، آئی ڈی وغیرہ کی معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined