نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی اہم سائنسداں ڈاکٹر سومیا سوامیناتھن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں تیار کی جا رہی ناک سے دی جانے والی کورونا ویکسین (نیزل ویکسین) بچوں کے لئے گیم چینجر (صورت حال تبدیل کر دینے والی) ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہ ویکسین اس سال تک دستیاب نہیں ہو پائے گی، تاہم سوامیناتھن کا خیال ہے کہ ہندوستان میں تیسری لہر کے خدشات اور بچوں پر اس کے اثر کے پیش نظر یہ ویکسین آنے والے وقت میں بہت کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
Published: 23 May 2021, 11:40 AM IST
پیشہ بچوں کی ڈاکٹر سوامیناتھن کے مطابق ’’ہندوستان میں جس ناک سے دی جانے والی ویکسین پر کام ہو رہا ہے وہ بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کو آسانی سے لگایا جا سکے گا اور ساتھ ہی یہ ان کے پھیپھڑوں کو بہتر قوت مدافعت فراہم کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ جلد ہی آپ کے پاس بچوں کے لئے بھی ویکسین ہوگی، حالانکہ اس سال اس کا امکان نہیں ہے۔‘‘
Published: 23 May 2021, 11:40 AM IST
سومیا سوامیناتھن نے مزید کہا کہ جب تک یہ ویکسین دستیاب نہیں ہو جاتی، اس وقت تک ہمیں زیادہ سے زیادہ بالغوں بالخصوص اساتذہ کی ٹیکہ کاری کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاکہ جب اسکول کھولے جائیں تو اس وقت بچوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم رہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں اسکول کھولنے سے قبل سوشل انفیکشن کے امکانات کو پوری طرح ختم کرنا ہوگا۔ دیگر ممالک نے بھی حفاظتی اقدامات کے علاوہ یہ یقینی کرنے کے بعد ہی اسکول کھولے ہیں۔ اگر ہم ملک کے تمام اساتذہ کو ٹیکہ کی خوراک فراہم کر دیتے ہیں تو یہ اس سمت میں بہت بڑا قدم ہوگا۔‘‘
Published: 23 May 2021, 11:40 AM IST
بچوں پر خطرہ کیوں ہے؟
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کورونا کی تیسری لہر آئی تو اس کی زد میں بچے زیادہ آئیں گے۔ ایسا اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کیونکہ تیسری لہر تک ملک میں زیادہ تر بالغوں کو یا تو ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہو گی یا پھر وہ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہوں گے۔ ایسے حالت میں بچوں کے مقابلہ بڑی عمر کے افراد زیادہ محفوظ رہیں گے۔ وہیں، بچوں کے لئے تاحال کوئی ویکسین تیار نہیں ہو پائی ہے۔
Published: 23 May 2021, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2021, 11:40 AM IST