سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے سروائیکل کینسر کے لیے تیار ویکسین لانچ کر دی ہے۔ آئندہ کچھ ماہ میں یہ ویکسین بازار میں دستیاب ہو جائے گی، اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں رہے گی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ادار پونہ والا نے جمعرات کو سروائیکل کینسر سے نجات کے لیے تیار پہلی ہندوستانی ویکسین کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے اس ٹیکہ کو ہندوستان میں دستیاب کرایا جائے گا، اور پھر اس کے بعد ملک سے باہر بھیجنے کی تیاری کی جائے گی۔
Published: undefined
سروائیکل کینسر کے لیے ویکسین کا تیار ہونا ایک بہت بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل سائنس کے لیے آج کا دن بہت خاص ہے اور ادار پونہ والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ویکسین کی قیمت 200 روپے سے 400 روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ حالانکہ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال قیمت کو لے کر کچھ بھی طے نہیں کیا گیا ہے۔ ادار پونہ والا نے یہ بھی جانکاری دی کہ آئندہ دو سالوں میں 20 کروڑ خوراک بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
مذکورہ ویکسین کی لانچنگ کے بعد ہندوستان میں سروائیکل کینسر کے خلاف جنگ اب مزید آسان ہو جائے گی۔ یہ کینسر ’یوٹیرن سروکس‘ کے خلیات میں ہوتا ہے۔ ہیومن پپلوما وائرس (ایچ پی وی) جو کہ ہمبستری سے پھیلنے والا انفیکشن ہے، یہ وائرس سروائیکل کینسر پیدا کرنے میں سب سے زیادہ ذمہ دار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویکسین پہلے 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو دی جا سکتی ہے، تاکہ آنے والے دنوں میں انھیں سروائیکل کینسر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ کینسر 15 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں ہونے والا دوسرا سب سے عام کینسر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز