صحت

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 46 لاکھ اموات ہونے سے روک سکتا ہے ہندوستان: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 30-79 سال کی عمر کے 188.3 ملین افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور قابو پا لیا جائے تو 2040 تک 4.6 ملین افراد کی امراض قلب سے موت نہیں ہوگی!

<div class="paragraphs"><p>ہائی بلڈ پریشر / آئی اے این ایس</p></div>

ہائی بلڈ پریشر / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 2040 تک 4.6 ملین اموات کو روک سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے تباہ کن عالمی اثرات پر اپنی پہلی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں 30-79 سال کی عمر کے 188.3 ملین بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ 50 فیصد کنٹرول کی شرح حاصل کرنے کے لیے، ہائی بلڈ پریشر والے 67 ملین سے زیادہ لوگوں کا مؤثر طریقے سے علاج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، ہائی بی پی کا مسئلہ کل 37 فیصد ہندوستانیوں میں پایا گیا ہے۔ 32 فیصد مرد اور 42 فیصد خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں۔ کل متاثرین میں سے صرف 30 فیصد ہی علاج کر پاتے ہیں۔ 35 فیصد خواتین اور 25 فیصد مرد اس علاج سے شفایاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال صرف 15 فیصد لوگوں (19 فیصد خواتین اور 11 فیصد مرد) کا ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔

بے قابو ہائی بی پی ہارٹ اٹیک، فالج اور ناگہانی موت کا سبب بنتا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی 52 فیصد اموات کی وجہ ہائی بی پی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

عالمی سطح پر، ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں تین میں سے ایک بالغ کو متاثر کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہر پانچ میں سے چار افراد کا مناسب علاج نہیں کیا جاتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ممالک کوریج میں اضافہ کریں تو 2023 سے 2050 کے درمیان 76 ملین اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined