جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے کہا ہے کہ تعطیلات کے اجتماعات اور عالمی سطح پر اثر انداز جے این.ون ویرینٹ نے دسمبر میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہوا دی۔
غیبریسس نے بدھ کو جنیوا میں ایک ورچوئل پریس بریفنگ میں بتایا کہ دسمبر میں ڈبلیو ایچ او کو کورونا وائس سے تقریباً 10000 اموات کی اطلاع دی گئی، جب کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے اور آئی سی یوز میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سنہوا نے رپورٹ کیا کہ صحت ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ رجحانات 50 سے کم ممالک کے اشتراک کردہ ڈیٹا سے اخذ کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر یورپ اور امریکہ میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ دوسرے ممالک اضافہ ریکارڈ نہیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ کورونا کی وبا اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں ہے لیکن یہ وائرس اب بھی پھیل رہا ہے، بدل رہا ہے اور لوگوں کو ہلاک کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ19 تکنیکی سربراہ، ماریا وان کارخوف نے دنیا بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے لیے کورونا وائرس، فلو، رائنو وائرس اور نمونیا کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ شمالی نصف کرہ کے موسم سرما کے مہینوں میں جنوری تک یہ رجحانات جاری رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز