طبی یونانی کے فروغ اور بقاء میں حکیم اجمل خان اور حکیم عبد الحمید کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے کہا کہ طب یونانی کے فروغ اور اسے مقبول بنانے میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعہ ہمدردمیں یونانی ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ خصوصی طور پر حکیم عبد الحمید کی تعلیمی بیداری اور عوام کی صحت کے لئے نمایاں کام کیا ہے اور جامعہ ہمدرد اور ہمدرد اسکول کی اس کی جیتی جگتی مثال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی ترقی میں درپیش تمام تر مسائل کو کرنے میں بھر پور تعاون کرینگے۔انہوں نے پروگرام کی آرگنائزنگ ٹیم کوخصوصی مبارکباد دی۔
Published: undefined
نیشنل کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے صدر، وید جینت دیو پجاری جی نے طلبا کو یونانی پیتھی کے عمیق مطالعہ کی طرف راغب کیا اور ساتھ ہی سائنسی تحقیقات کو عام فہم زبان میں بیان کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اساتذہ کو طلباء کے مستقبل کے لئے معاون ہونے پر زور دیا ساتھ ہی گورنمنٹ کی طرف سے ہر ممکن مدد کا بھروسہ بھی دلایا۔
Published: undefined
پروگرام کے مہمان خصوصی عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کاؤنسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، گورنمنٹ آف انڈیا نے اپنے خطاب میں کاؤنسل کی نمایاں کارکردگیوں کو بیان کیا ساتھ ہی اس کے ذریعہ کی جانے والی ریسرچ سے عوام کو روشناس کرایا خصوصی طور پر چنّئی، حیدرآباد، سری نگر اور لکھنؤ کے سینٹر پر موجود ریسرچ سہولیات پر بات کی۔ انہوں نے مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس پر جامعہ ہمدرد کے ساتھ تعاون کا بھی یقین دلایا۔
Published: undefined
طب یونانی کی موجودہ دور میں افادیت اور معنویت کے موضوع پر کلیدی خطبہ اے اینڈ یو طبیہ کالج قرول باغ کے سابق پرنسپل اور صدر شعبہ علم الادویہ و صیدلہ جناب پروفیسر محمد ادریس صاحب نے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علاج معالجہ میں اخلاقیات اور انسانی حقوق کی پابندی پر زور دیا۔
Published: undefined
پروگرام کی شروعات، فیکلٹی کے ڈین سید محمد عارف زیدی نے مہمانان کا خیر مقدم سے ہوئی اوراسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی نمایاں کارکردگیوں سے روشناس کرایا گیا۔ پروگرام کی صدارت جامعہ ہمدرد کے چانسلر اور ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے چیف متولی حمّاد احمدنے کی۔
Published: undefined
پروگرام کے آخر میں سید سعود د اختر، رجسٹرار جامعہ ہمدرد نے تمام مہمانوں، اراکین میڈیا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی طور پر پروگرام کی آرگنائزنگ ٹیم ممبران ڈاکٹر خورشید احمد، پروفیسر محمد اکرم، ڈاکٹر عظمہ بانو اورڈاکٹر سیما رانی کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ پروگرام طب یونانی کے فروغ وہندوستان میں اسکی ترویج کو یادگار بنانے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے ہر سال یہ پروگرام طب یونانی کے مشہور و معروف حاذق طبیب، مسیح الملک حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined