صحت

نیند مکمل کریں اورخطرناک دماغی بیماریوں سے بچیں

نیند کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی وجہ سے سو نہ سکیں اور پھر آپ کی کیا حالت ہوتی ہے ۔ نیند کی اہمیت کی تصدیق نئی سائنسی تحقیق نے بھی کی ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کی بہترین صورت یہ ہے کہ نیند پوری کی جائے ۔ یہ دعوی ٰایک نئی امریکی طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تازہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے دماغ میں زہریلے مواد تیزی سے جمع ہونے لگتے ہیں ۔دماغ کی حالت بگڑنے لگتی ہے۔ اس طرح نوبت ڈیمینشیا تک پہنچتی ہے۔
نیند میں ایک رات کے خلل اور الزائمر کی بیماریوں میں ربط کا سائنس داں بہت پہلے پتہ چلا چکے تھے لیکن اس میں نیند کے خراب ہونے کا عمل دخل ہوتا ہے یہ اب جا کر معلوم ہوا ہے۔واضح رہے کہ الزائمر کا علاج اب تک سامنے نہیں آسکا ہے ۔ اسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے ادویات ضرور دستیاب ہی۔
انسانوں اور چوہوں پر کی جانے والی اس نئی تحقیق سے جو طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع ہوئی ہے، پتہ چلا ہے کہ بے خوابی الزائمر کا باعث بننے والے پروٹین کی سطح بڑھا دیتی ہے۔نیند کی کمی سے اس پروٹین کے زہریلے مواد کے اثرات کے پھیلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اچھی نیند دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ انسان کو دن بھر کی ذہنی کشیدگی کے اثر سے نکلنے کے لیے جو آرام درکار ہوتا ہے وہ نیند کی حالت میں ہی مل سکتاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی نیند کو اہمیت دیں اور غیر ضروری چیزوں اور تناؤ سے خود کو دور رکھیں ۔ اچھی نیند اچھی صحت کی ضامن ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined