صحت

خوشخبری! برطانیہ میں 2 کورونا ویکسین کو ملی منظوری، آئندہ ہفتہ سے ہوگی ٹیکہ کاری

کورونا وائرس کو لے کر برطانیہ سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ اس ملک میں فائزر اور پایونٹیک کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی ہے اور آئندہ ہفتہ سے ٹیکہ کاری کی مہم بھی شروع ہو جانے کا امکان ہے۔

ویکسین، تصویر یو این آئی
ویکسین، تصویر یو این آئی 

کورونا بحران کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اور کورونا ویکسین کا ٹرائل کئی ممالک میں جاری ہے۔ لیکن اس درمیان برطانیہ سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے جہاں ایک نہیں بلکہ دو کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ’فائزر‘ اور ’پایونٹیک‘ کورونا ویکسین کو اس ملک میں منظوری ملی ہے اور برطانیہ ان دونوں ویکسین کو منظوری دینے والا پہلا مغربی ملک بن گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور یوروپی یونین نے ابھی تک ان ویکسینز کو منظوری نہیں دی ہے۔ برطانیہ میں یہ ویکسین اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی فائزر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لیب میں کووڈ-19 یعنی کورونا کی ایسی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جو کہ وائرس کے سامنے 96 فیصد اثردار ہے۔ کل ہی جرمنی کی بایوفارماسیوٹیکل کمپنی بایواینٹیک اور اس کی امریکی شراکت دار فائزر نے یوروپی یونین کے سامنے ویکسین رجسٹریشن کے لیے رسمی درخواست دی تھی جسے برطانیہ حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ اب اگلے ہفتے سے برطانیہ میں یہ ویکسین دستیاب ہوگا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 6.4 کروڑ سے زیادہ لوگ انفیکشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے سبب 16 لاکھ سے زیادہ لوگ بیمار ہوئے ہیں۔ اس درمیان برطانیہ میں اب عام لوگوں کے استعمال کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کو منظوری ملنے سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined