صحت

ہندوستان میں ایم پوکس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آیا، مریض کو الگ تھلگ رکھا گیا

ایم پوکس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مریض کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے اور مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان میں ایم  پوکس کا ایک مشتبہ معاملہ سامنے آیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ مریض کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایم پوکس کے مشتبہ کیس کی جانچ جاری ہے۔ یہ مشتبہ کیس ایسے شخص کا ہے جس نے حال ہی میں وائرس سے متاثرہ ملک سے سفر کیا تھا۔ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہاکہ ایم -پوکس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مریض کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بیان کے مطابق مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ملک اس طرح کے الگ تھلگ سفر سے متعلق واقعات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرات کے انتظام اور ان کو کم کرنے کے لیے اس کے پاس مضبوط اقدامات دستیاب ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined