جس طرح روز مرہ کے دنوں میں باقاعدگی سے ناشتہ کرنا ہمارے دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے، اسی طرح جب رمضان کی بات آتی ہے تو سحری سب سے اہم کھانا ہوتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ سحری میں پیٹ بھرنے والا غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں جو آپ کو دن بھر کے طویل روزے کے دوران مکمل طور پر تقویت بخشتا رہے۔ اگر آپ سحری میں کھائے جانے والے کھانے کو عمدگی سے استعمال نہیں کرتے ہیں تو آپ دن کے کسی بھی حصے میں اپنی توانائی کھو دیں گے اور آخر کار کم نتیجہ خیز ہوجائیں گے۔
Published: undefined
لہذا پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ سحری کا تقویت بخش ہونا بھی انتہائی ضروری ہے جو دن بھر آپ کو چُست اور توانا رکھے۔ ذیل میں کچھ ایسے کھانوں کی فہرست دی جا رہی ہے جو سحری میں کھانا انتہائی ضروری ہیں تاکہ آپ کا روزہ اچھے سے گزرے اور آپ کو روزے کی حالت میں کمزوری یا ناتوانی کا احساس نہ ہو۔
Published: undefined
دہی سحری کے لیے طاقت سے بھرپور ناشتے میں شامل ایک اہم جز ہے۔ پروٹین کی طاقت سے بھرپور دہی سے بھرا ایک پیالہ سحری میں کھانے سے آپ کو دن بھر پیاس نہیں لگتی اور یہ آپ کو چاق و چوبند بھی رکھتا ہے۔ سحری میں دہی کھانا روزے کے طویل دن کی تیاری کا بہترین طریقہ ہے۔ روزے کی حالت میں ایک طویل دن گزارنے کے لیے سحری کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اچھے سے کھانا کھائیں جو آپ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہو اور آپ کے پیٹ کو پورا دن بھرا ہُوا رکھے۔
Published: undefined
پھل کھانے کا کوئی بھی وقت کبھی غلط نہیں ہوتا اور آپ کے پسندیدہ پھلوں سے بھرا ایک شاندار پیالہ سحری میں کھانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ پھل نہ صرف آپ کی صحت کے لیے بہترین ہیں بلکہ دیگر غذائی اجزاء پروٹین، کیلشیئم، آئرن اور مختلف قسم کے وٹامنز سے بھی مالا مال ہیں۔ فروٹ سلاد سحری میں کھانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
Published: undefined
آپ کے کلاسیکی اور دیسی ناشتے یعنی انڈا پراٹھے کو کوئی اور ڈش زیر نہیں کرسکتی۔ یہ پروٹین اور صحت مند فیٹس کا ایک بہترین مجموعہ ہے جو نہ صرف آپ کا پیٹ بھرتا ہے بلکہ اپ کو بھر پور توانائی بھی فراہم کرتا ہے جو دن بھر کے طویل روزے میں آپ کو چست اور توانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسے بنانا بھی آسان ہے اور سحری کے اوقات میں جب آپ کے پاس وقت کی تنگی ہوتی ہے تو ایسے میں یہ آپ کا وقت بھی بچائے گا۔ لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ ایک مکمل سحری کے لیے انڈا پراٹھے کو اپنے کھانے کا لازمی حصہ بنائیں۔
Published: undefined
اگر آپ آدھی رات کو بھاری کھانے کا شوق نہیں رکھتے ہیں تو اسمودی یا شیک آپ کی بہترین دوست ثابت ہوگی۔ اسمودی آپ کے لیے بے حد متناسب، صحت مند، ذائقہ دار اور سحری کے لیے ایک مکمل غذا ہے جو آپ کو روزے کا ایک طویل دن گزارنے کے دوران تندرست رکھنے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ سحری کے وقت اپنے پسندیدہ پھلوں کی صحت مند اور خوش ذائقہ اسمودی بنائیں، اس کے ایک بڑے گلاس سے بھر پور لطف اٹھائیں اور دن بھر چاق و چوبند اور توانا رہیں۔
Published: undefined
جَو یا جئی سحری کے لیے ایک صحت مند اور پروٹین سے بھرپور نسخہ ہے جو آپ کو دن بھر توانائی بخشتا رہے گا۔ یہ کم محنت کے ساتھ بنانے میں بہت آسان ہیں اور آپ کی ترجیح کے مطابق دودھ یا پانی کے ساتھ لیے جا سکتے ہیں۔ اپنے پیالے کو کچھ موسمی پھلوں کے ساتھ جوڑ کر خوشیوں بھرا احساس جگائیں اور ایک بھرپور دن گزاریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز