صحت

دہلی والوں کے لیے ڈینگو نے پھر بڑھائی ٹینشن، معاملوں میں تیزی سے اضافہ، 2 مریضوں کی موت

ایک رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 10 ستمبر تک دہلی میں ڈینگو کے 675 معاملے درج کئے گئے جس میں سب سے زیادہ کیس اگست مہینہ میں سامنے آئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

گزشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی دہلی میں ڈینگو نے اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے۔ خبر کے مطابق یہاں ڈینگو سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ لوک نائک اسپتال میں 54 سال کے ایک مریض اور صفدر جنگ اسپتال میں بھی ایک مریض کی ڈینگو کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ شہر کے کئی اسپتالوں سے اس کے معاملوں کی تعداد میں مسسلسل اضافہ کی بات سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

دی انڈین اکسپریس میں شائع اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 10 ستمبر تک دہلی میں ڈینگو کے کُل 675 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینگو کے سب سے زیادہ معاملے اگست کے مہینہ میں درج ہوئے تھے۔ 103 کیسز نجف گڑھ علاقے سے تھے۔ اس کے بعد شاہدرہ سے 84 معاملے سامنے آئے۔ یکم جنوری سے 10 ستمبر تک ملیریا کے 260 اور چکن گنیا کے 32 معاملے درج ہیں۔

Published: undefined

ڈینگو کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ اس سے بچنے کے طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ڈھیلے ڈھالے، لمبی آستین والی شرٹ اور پینٹ پہننا اور ہاتھ اور پیر کو ڈھکے رہنا بہتر ہوگا۔ ساتھ ہی ایسے کیڑا مار کا استعمال کرنا چاہیے جس میں ڈی ای ای ٹی یا دیگر عنصر ہوں جو ایڈیز مچھروں کو دور بھگاتے ہیں۔ سونے کے وقت لوگوں کو مچھردانی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

Published: undefined

مچھروں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں بالٹی، بیرل اور پرانے ٹائر وغیرہ کو ہٹانا ہوگا جو پانی کو روک دیتے ہیں اور نچلی جگہوں کو بھر دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے پانی جمع نہیں ہوگا اور مچھر پنپنے نہیں پائیں گے۔ ساتھ ہی چھت کے گٹر کو صاف رکھنا ہوگا تاکہ پانی ایک جگہ پر جمع نہ ہو۔ ریفری جریٹر، ایئر کنڈیشنر، واٹر کولر ٹینک اور انڈور فلاور پاٹ کے نیچے ٹرے کو مستقل طور سے صاف رکھ کر مچھروں کی یلغار سے بچا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined