نئی دہلی: کورونا وائرس کے ایک اور ویرنیٹ کا پتا چلا ہے، جس کا نام ’اومیکرون‘ رکھا گیا ہے۔ اس ویرینٹ کے پائے جانے کے بعد متعدد ممالک نے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے، وہیں ڈبلیو ٹی او کی وزراء کانفرنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں بھی نئے ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی کورونا کی تازہ صورت حال اور ملک میں ٹیکہ کاری کے حوالہ سے اعلیٰ افسران سے معلومات حاصل کریں گے۔
Published: undefined
’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا معاملے پر طلب کئے گئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کابینہ سکریٹری راجیو گوبا کے ساتھ کئی دیگر افسران بھی شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال بھی شامل ہوں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا ہے، جب ملک بھر کے اسکول کالجوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، اوڈیشہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے طلبا اور اساتذہ کے کورونا کی زد میں آنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اب کورونا کے نئے ویرینٹ نے بھی دنیا کو دہشت میں مبتلا کر دیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے بین الاقوامی پروازوں بالخصوص جنوبی افریقہ کے لیے پروازوں کے حوالے سے سختی کا اعلان کیا ہے، جب کہ ہندوستان اس طرح کا اعلان کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ایک روز قبل ہی وزارت شہری ہوا بازی نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی فلائٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جو تقریباً ایک سال سے تعطل کا شکار ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد بھی لوگ انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں، اس سے بھی حکومت کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined