صحت

کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ، 8 ہزار اموات، 83 ہزار افراد صحتیاب

کورونا وائرس سے اب تک چین میں 3200 سے زیادہ، اٹلی میں 2500 سے زیادہ اور ایران میں 850 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا 82 ہزار سے زیادہ افراد علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کورونا وائرس دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اٹلی اور ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافے کے سبب اس وائرس کے انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعداد تقریباً 8 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ پہنچ گئی ہے۔ اب تک چین میں 3200 سے زیادہ، اٹلی میں 2500 سے زیادہ اور ایران میں 850 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، 82 ہزار سے زیادہ افراد علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کا دنیا پر اثر:

  • دنیا بھر میں 150 کروڑ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں بند ہیں
  • دنیا بھر کے 33 کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں
  • دنیا بھر میں 5 کروڑ طلبا یونیورسٹی نہیں جا رہے ہیں
  • دنیا کے 50 ممالک نے بیرونی افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے
  • دنیا کے 10 ممالک میں مکمل میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے
  • دنیا میں 300 سے زیادہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے

Published: undefined

اٹلی میں 2503 اموات، 3500 نئے کیسز

اٹلی میں خوفناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور منگل کو اس وائرس کے 3500 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30000 ہو گئی ہے۔ سویلین دفاع محکمہ کی جانب سے تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 2503 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً 2941 مریض اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔

Published: undefined

اٹلی میں پیر تک کورونا وائرس کے 26062 کیسز تھے جو اب بڑھ کر 31506 ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے سب سے زیادہ تازہ کیسز ہیں۔ اٹلی میں اتوار تک 20603 افراد کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ: 50 ریاستوں میں پھیلا کورونا

امریکہ کی ریاست ویسٹ ورجینیا کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب ملک کی پچاس کی پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔ اب تک امریکہ میں کورونا کے تقریباً 6000 مریض سامنے آئے ہیں اور ملک بھر میں اس وائرس سے 105 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب نیو یارک کو لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ شہر کے میئر بِل ڈی بلازیو کے مطابق وہ دو دن کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا نیو یارک کے باشندوں کو ’جہاں ہیں وہیں پناہ لے لیں‘ کے اصول کے تحت رہنے کے احکامات دیئے جائیں گے یا نہیں۔ کیلیفورنیا کا شہر سان فرانسسکو پہلے سے ہی 7 اپریل تک لاک ڈاؤن میں ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

عراق میں 154 افراد جان بحق

عراق میں گزشتہ روز کورونا وائرس (كووڈ- 19) کے 21 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 17 نئے کیسز بغداد میں درج کیے گئے ہیں جبکہ تین كربلا اور ایک بصرہ میں درج کیا گیا ہے۔ اب تک سامنے آ چکے 154 کیسز میں 11 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 41 افراد اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔ عراق میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چینی ماہرین کی سات ٹیمیں سات مارچ سے مسلسل حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیا میں گلیاں سنسان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر آسٹریلیا میں گھر کے اندر 100 سے زیادہ جبکہ گھروں سے باہر 500 افراد پر مشتمل غیر ضروری اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ عوامی مقامات اور گلیوں میں گھومنے پھرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لوگ ایک دوسرے سے دور رہنے کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔ لوگ گھروں سے کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ شادی اور سالگرہ جیسی چھوٹی تقریبات بھی منسوخ ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

تھائی لینڈ اور فلپائن کی صورتحال

فلپائن میں چھ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے ساتھ مریضوں کی تعداد 193 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 14 ہے۔ تھائی لینڈ میں مزید 35 کیسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 212 جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

روسی خلائی ایجنسی کی بین الاقوامی میٹنگیں منسوخ

دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر روس کی خلائی ایجنسی ’روسكوسموس‘ نے آئندہ کچھ ہفتوں تک احتیاطاً غیر ملکی حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کی میٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔روسكوسموس کے ڈائریکٹر دمتری روگوزن نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

روگوزن نے کہا ’’اگلے چند ہفتوں کے لئے غیر ملکی حکام کے ساتھ ہونے والی ہماری تمام بین الاقوامی میٹنگیں منسوخ کر دی گئی ہیں‘‘۔ روسی خلائی ایجنسی نے اپنے افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی بھی لگا دی ہے۔ روس میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ لوگوں کی تعداد منگل کو بڑھ کر 114 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined