صحت

کورونا وائرس: جموں اور سانبہ میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کنٹرول کے نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں تین سو کیسوں کے نمونے جمع کیے گئے ہیں جن میں سے 27 نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے دہلی بھیجا گیا ہے۔

 تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں دو متاثرین میں کورونا وائرس کے علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کینسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جموں میں دو مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس آئی ہیں جن کے مطابق ان میں کورونا وائرس ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں متاثرین گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں علیحدہ وارڈ میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ دونوں متاثرین بغیر اجازت کے اسپتال چھوڑ کر چلے گئے تھے اب انہیں واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھبرانے کے بجائے تعاون اور احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔ روہت کینسل نے جموں اور سانبہ اضلاع میں تمام پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند کرنے کے حکامات جاری کیے اور اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام بھی ماہ رواں کی 31 معطل کردیا۔

Published: undefined

دریں اثنا چین میں جنم لے کر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کو الرٹ پر رکھا ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کنٹرول کے نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں تین سو کیسوں کے نمونے جمع کیے گئے ہیں جن میں سے 27 نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے دہلی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر میں ایک لیبارٹری قائم کرے گی تاکہ نمونوں کو ٹیسٹ کے لیے دہلی نہ بھیجنا پڑے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined