بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:11 PM IST
کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔
Published: 06 Aug 2020, 2:11 PM IST
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18،738،350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706،342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،821،296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158،170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2،859،073 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97،256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:11 PM IST
ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46،121 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں اور 904 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1923،837 اور ہلاک شدگان کی تعداد 40،699 ہوگئی ہے۔ کورونا کے اس وقت ملک میں 59،5501 ایکٹو کیسزہیں۔ وہیں 1328336 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:11 PM IST
تصویر @revanth_anumula