صحت

کورونا وائرس: اموات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 2542 افراد فوت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62,224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی SANJIB DUTTA

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی۔ اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62,224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اوراس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 2.92 فیصد، شفایابی کی شرح 95.80 فیصد اور شرح اموات 1.28 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 8992کم ہو کر 141440 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 15176 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5669179 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 1458 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 114154 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 1456کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 112792 رہ گئی ہے اور 13536 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2623904 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 166 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 11508 ہو گئی۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 9859 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 162303 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 115 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33148 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2581559 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 148 کم ہوئے اوراب ان کی تعداد 3078 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 12 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 24,851 ہوگئی ہے۔ وہیں 1403569 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹوکیسز 528 کم ہو کر 19933 ہوگئے ہیں اور اب تک 3510 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 582993 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آندھراپردیش میں ایکٹو کیسز 75134 رہے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1732948 ہوگئی ہے جبکہ 12,052 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ تامل ناڈو ایکٹو کیسز 11669 کم ہوکر 125215 ہوگئی ہے اور مزید 267 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 30068 ہوگئی ہے۔ وہیں 2223015 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں آبادی کے لحاظ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 890 ہو ئے ہیں اور ان کی تعداد اب کم ہوکر 7221 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 56 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 21,914 ہوگئی ہے اور 1674072 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined