نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک بار پھر کم رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات میں تقریباً ڈھائی ہزار کا اضافہ ہوا۔ جس سے یہ تعداد 38767 ہو گئی ہے۔ جمعہ کو ملک میں 63 لاکھ 80 ہزار 937 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 53 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 903 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38667 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے۔ سرگرم معاملے 2446 بڑھ کر تین لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار پازیٹیو شرح 2.05 فیصد رہی۔
Published: undefined
ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 667 بڑھ کر 66475 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 5861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6180871 ہوگئی ہے، جبکہ 158 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134730 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
کیرالہ میں اس دوران فعال معاملات 3482 بڑھ کر 180522 ہو گئے ہیں اور 16856 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3453174 ہوگئی ہے، جبکہ 114 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 18394 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 25 کم ہو کر 22729 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 22 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 36934 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2866739 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
تمل ناڈو میں فعال کیسوں کی تعداد 12 بڑھ کر 20387 ہوگئی ہے اور مزید 34 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 34462 ہوگئی ہے۔ وہیں 2530096 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیس 18766 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1958275 ہو گئی ہے، جبکہ 13615 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 18 کم ہو کر 10109 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے کل 18276 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1508800 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
تلنگانہ میں فعال کیسز 7812 رہ گئےہیں، جبکہ اب تک 3838 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ وہیں 640065 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 86 کم ہو کر 1423 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ 988646 لوگ کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13545 ہے۔ پنجاب میں فعال کیسز 35 کے اضافہ کے ساتھ 568 ہوگئے اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 582944 ہو گئی ہے، جبکہ 16334 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات 4 کم ہوکر 178 رہ گئے ہیں اور اب تک 814885 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز