صحت

ہندوستان میں کورونا سے کہرام، ایک دن میں 141986 نئے معاملے، 21 فیصد کا اضافہ

گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، 28 دسمبر کو کورونا کے 6358 معاملے درج کئے گئے تھے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں 21 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 41 ہزار 986 کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 معاملے درج کئے گئے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، 28 دسمبر کو کورونا کے 6358 معاملے درج کئے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 285 لوگوں کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

ملک بھر میں یومیہ معاملوں میں اضافہ کے سبب شفایابی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 169 ہو گئی ہے۔ فعال معاملے مجموعی کیسز کا 1.34 فیصد ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں شفایابی کی شرح 97.30 فیصد ہے۔

Published: undefined

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 895 افراد نے شفایابی حاصل کر لی، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 12 ہزار 740 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں یومیہ مثبت پائے جانے کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 9.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ہفتہ وار پازیٹیوٹی کی شرح 5.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ویکسین کی 90 لاکھ 59 ہزار 360 خوراکیں لگائی گئیں اور مجموعی طور پر اب تک 1506192903 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined