صحت

کورونا وائرس: آج سے ملک بھر کے اسپتالوں میں موک ڈرل، 3 ریاستوں میں ماسک کی واپسی، نئی ہدایات جاری

ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے آج اور کل ملک بھر کے اسپتالوں میں فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان محمکہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج سے دو روز تک ملک بھر کے اسپتالوں میں مشق کی جائیں گی۔ اس میں سرکاری اور نجی دونوں اسپتال شامل ہوں گے۔

Published: undefined

7 اپریل کو مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تھی، تاکہ وبائی مرض کے انتظام کی تیاری کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ وزارت صحت کی جائزہ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے صحت نے موک ڈرل کرنے کی درخواست کی تھی۔ موک ڈرل میں آئی سی یو بیڈز، آکسیجن سپلائی اور دیگر تمام ضروری چیزوں کا خیال رکھا جائے گا۔ بتا دیں کہ ہریانہ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہریانہ میں احتیاطی اقدام کے طور پر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پنچایتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست کے تمام حصوں میں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کیرالہ نے حاملہ خواتین، بوڑھوں اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ پڈوچیری انتظامیہ نے فوری اثر سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ اسپتالوں، ہوٹلوں، ریستوراں، شراب کی دکانوں، تفریحی مقامات، سرکاری دفاتر اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور پر ماسک پہننا ہوگا۔

Published: undefined

یوپی اور دہلی میں دی گئیں یہ ہدایات

اتر پردیش میں محکمہ صحت نے جانچ میں تیزی لانے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہونے سے پہلے مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ دہلی میں بھی کیسوں میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے اسپتالوں، پولی کلینک کو جانچ میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی میں روزانہ 500 سے زیادہ معاملے آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined